جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

برطانیہ میں 10 سالہ سارہ کا قتل: پاکستان میں بچی کے والد کے 2 بھائی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

جہلم : برطانیہ میں 10 سالہ سارا کے قتل کیس میں جہلم پولیس نے بچی کے باپ ملک عرفان کے 2 بھائیوں کو حراست میں لے لیا، ملک عرفان بیوی اور4بچوں کے ہمراہ روپوش ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں دس سالہ پاکستانی نژاد لڑکی کی پراسرار موت کے بعد برطانوی پولیس کو فرار ہونے والے مقتولہ بچی کے والد اور سوتیلی والدہ کی تلاش ہے۔

برطانوی پولیس کی درخواست پر جہلم میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، حراست میں لیے گئے دونوں افراد مقتولہ بچی کے باپ ملک عرفان شریف کے بھائی ہیں۔

- Advertisement -

برطانوی پولیس کو دس سالہ سارہ شریف کی لاش دس اگست کو گھرسے ملی تھی، جس کے بعد سے اس کا باپ ملک عرفان دوسری بیوی اور چار بچوں سمیت غائب تھا، جن کےبارے میں پتہ چلا کہ وہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

برطانوی پولیس نے عرفان شریف کے خاندان کی تلاش کے لیے ایف آئی اے سےرابطہ کیا ، جس پر جہلم پولیس نے ملزم ملک عرفان شریف کے دو بھائیوں کوحراست میں لےکرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ملک عرفان بیوی بچوں سمیت آزاد کشمیرمیں روپوش ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی ساراشریف ملک عرفان کی پہلی بیوی سےتھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں