جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

برلن اسپیشل اولمپکس میں پاکستانی سیف اللہ کے نام کی گونج

اشتہار

حیرت انگیز

برلن میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستانی سیف اللہ سولنگی چھا گئے ایک ہی دن میں چار میڈلز اپنے نام کرنے پر ہر طرف ان کے نام کی گونج ہوئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق برلن میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں گزشتہ روز ہر طرف پاکستانی ایتھلیٹ سیف اللہ سولنگی کا نام گونجنے لگا اور کیوں نہ گونجے کیونکہ انہوں نے ایک ہی روز میں چار میڈلز حاصل کرننے کا کارنامہ انجام دیا۔

سیف االلہ سولنگی نے پاور لفٹنگ ایونٹ میں دو گولڈ میڈل، ایک سلور اور ایک برانز میڈل اپنے نام کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے پاور لفٹنگ ایونٹ میں دو گولڈ میڈل جیتے، کمبائنڈ میں245 کلوگرام وزن اٹھا کر سلور اور 40 کلو گرام بینچ پریس میں کانسی کا تمغہ جیتا ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اس کارنامے پر سیف اللہ سولنگی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں