جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

سوڈان کی صورتحال پر پاکستان کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سوڈان میں فورسز کے درمیان مسلح جھڑپوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان کا ردعمل آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم سوڈان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں خرطوم میں ایک ہزار کے قریب پاکستانی ہیں پاکستانیوں کی حفاظت کویقینی بنانے کے لیے ہمارا مشن ان کے ساتھ رابطےمیں ہے۔

سوڈان کا دارلحکومت خرطوم فائرنگ اور دھماکوں سے گونج اٹھا ہے۔ مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ پیرا ملٹری فورسز کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

- Advertisement -

صدارتی محل، ایئرپورٹ اور شہر کے مرکزی علاقوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ریپڈ سپورٹ فورس نے الزام عائد کیا کہ آرمی نے پیراملٹری فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا جس کے بعد انہوں نے ائیرپورٹ کا کنٹرول حاصل کر لیا۔

خرطوم ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ پیرا ملٹری فورسز نے صدارتی محل کا کنٹرول حاصل کرنے کا بھی دعوی کیا ہے۔

امریکا اور بھارت نے سوڈان میں اپنے شہریوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت جاری کردیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں