اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پاکستان کے ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بننے کا جشن 15 سال بعد امریکا میں منایا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 میں یونس خان کی قیادت میں جیتا تھا لیکن اس جیت کا جشن 15 سال بعد پہلی بار امریکا میں منایا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ کے لیے سال 2009 بھی ایک یادگار سال ہے جب قومی ٹیم نے یونس خان کی قیادت میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا اور اس فتح کا جشن ملک بھر میں بھرپور طریقے سے منایا گیا۔

پاکستان کی اس شاندار اور نا قابل فراموش فتح کا بیتے 15 سال ہوچکے ہیں اور فاتح ٹیم کے تمام کھلاڑی ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں (سوائے شعیب ملک) ایسے میں امریکا میں جیت کے ڈیڑھ دہائی بعد پہلی بار گرین شرٹس کی فتح کا جشن منایا جائے گا جس کا اہتمام ایمیکس اور گائیڈینس اینڈ کیئر فاونڈیشن نے کیا ہے۔

- Advertisement -

اگلا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ سال جون میں امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا اس میگا ایونٹ سے قبل ایمیکس ٹریولز اور گائیڈینس اینڈ کیئر فاونڈیشن کے اشتراک سے 2009 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم کی جیت کا جشن منایا جائے گا۔

ایمیکس ٹریول کے زیراہتمام جشن فتح کو ’’جیت کا سفر‘‘ نام دیا گیا ہے جس کی تقریبات کا آغاز 18 اپریل سے امریکا میں ہوگا جس میں فاتح کپتان یونس خان کی قیادت میں جیتنے والی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی، مصباح الحق، سعید اجمل، عمر گل، عبدالرزاق، کامران اکمل، فواد عالم اور شعیب ملک سمیت دیگر ستارے امریکا کی متعدد ریاستوں میں جلوہ گر ہوں گے۔

سابق کپتان یونس خان نے اپنے فاتح اسکواڈ کے ارکان اور پاکستانی نژاد امریکی انٹرنیشنل کرکٹ پروموٹر رافع علی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران امریکی دورے کی تفصیلات کا اعلان کیا۔

یونس خان نے بتایا کہ امریکا کے متعدد شہروں میں میٹ اینڈ گریٹ کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ منی کراچی قرار دیے جانے والے امریکی شہر ہیوسٹن میں فاتح ٹیم امریکا کی مقامی ٹیم کے ساتھ 20، 20 اوورز کا نمائشی میچ بھی کھیلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں