اشتہار

پاکپتن: گھر سے لاپتا ہونیوالی چاروں بہنیں لاہور سے مل گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں گھر سے لاپتا ہونے والی چاروں بہنیں لاہور سے مل گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی انویسی گیشن عائشہ بٹ کا کہنا ہے کہ بچیاں والدین سے جھگڑے کے بعد گھر سے نکلی تھیں، بچیوں کے لاپتا ہونے کا مقدمہ پاکپتن میں درج کیا گیا تھا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چند گھنٹوں میں بچیوں کو ڈھونڈ نکالا، چاروں بہنوں کو بحفاظت ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

- Advertisement -

بچیوں نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ وہ چچا کے ڈر اور خوف سے گھر چھوڑ کر لاہور آگئی تھیں۔

مزید پڑھیں: پاکپتن میں چار بہنیں گھر سے گمشدہ، خط سامنے آگیا

واضح رہے کہ شاہو موڑ سے 4 بہنیں گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہوگئی تھیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے کر بچیوں کی تلاش کرنے کے احکامات دیے تھے۔

دوسری جانب لاہور میں ہنجروال کےعلاقے سے 4روز قبل اغوا ہونے والی چار بچیاں تاحال بازیاب نہیں ہوسکیں، پولیس نے رکشہ ڈرائیور ارسلان کو حراست میں لیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور 30جولائی کورات 12بجےتک بچیوں کیساتھ تھا۔

یہ پڑھیں: لاہور میں 4 بچیوں کے اغوا کا معاملہ، رکشہ ڈرائیور گرفتار

رکشہ ڈرائیور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ رات پونے 12 بجے بچیوں کو ای ایم ای سوسائٹی کے قریب اتارا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنجروال سے 4 لڑکیو ں کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی اور لڑکیوں کی جلد بازیابی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس لڑکیوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے ہر ضروری اقدام کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں