12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

دو دریا پر قائم ہوٹل سمندر برد ہوگیا، واقعے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی دو دریا کے ریسٹورنٹ کا ایک حصہ سمندربرد ہوگیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے ساحلی مقام دو دریا پر واقع ریسٹورنٹ کا ایک حصہ سمندر میں بہہ گیا۔

پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق ہوٹل گیارہ سال سےبندتھا، مسلسل بارشوں کےبعد لکڑی کاحصہ نیچےسےخراب ہوا جس کے باعث ہوٹل کا کچھ حصہ سمندر میں گرگیا۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ عرصہ دراز سے بند ہونے کے باعث یہ ہوٹل تصاویر اور سیلفیاں لینے کی پسندیدہ جگہ بن چکا تھا تاہم خوش قسمتی سے جب یہ واقعہ رونما ہوا کوئی بھی شخص یہاں موجود نہیں تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی درخشاں پولیس کی نفری کو ریسٹورنٹ کےباہرتعینات کردیا گیا تھا، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں کچھ افراد کو ریسٹورنٹ کا سامان وغیرہ بھی اُٹھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں