ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

’’پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل کو مکمل آپریشنل کردیا گیا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے پاسپورٹ پرنٹنگ سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند تکنیکی رکاوٹیں دور کرلی گئی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ پرنٹنگ کے عمل کو مکمل آپریشنل کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِداخلہ سرفراز بگٹی کی ہدایت پر چند تکنیکی رکاوٹیں دور کرلی گئی ہیں۔

ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے پرنٹنگ کیلئے لیمینشن پیپر کی کمی دور کرنے کیلئے ہدایات دی گئی تھی۔ ڈی جی کی ہدایت پر بروقت پاسپورٹ ترسیل کیلئے اضافی اسٹاف تعینات کردیا گیا۔

- Advertisement -

محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں پاسپورٹ پرنٹنگ کاعمل بہتربنایا گیا ہے۔ پاسپورٹ ترسیل میں تاخیرکی عوامی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں آئی تھیں کہ فاسٹ ٹریک درخواستوں کے حامل پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم ہوگیا ہے، پاسپورٹس کل سےمقررہ مدت میں ہی فراہم کیے جائیں گے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ پرنٹنگ عمل کو تیز کرنے کیلئے اضافی مشینری مختص کردی گئی ہے، نئے پاسپورٹس کی بروقت ترسیل کیلئےاضافی اہلکار اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں