15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پی سی بی کو ذکا اشرف چلائیں گے یا نیا چیئرمین آئے گا؟ سمری وزیراعظم کو موصول

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی مدت کل پوری ہو رہی ہے آگے کیا ہوگا ان کے مستقبل کے حوالے سے سمری نگراں وزیراعظم کو موصول ہو گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت پوری ہو رہی ہے۔ پی سی بی کو آگے وہی چلائیں گے یا نیا چیئرمین ذمے داریاں سنبھالے گا اس کا فیصلہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے جنہیں چیئرمین پی سی بی کے مستقبل کے حوالے سے سمری موصول ہو گئی ہے۔

نگراں وزیراعظم کو یہ سمری وزارت بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے بھیجی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی موجودہ منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کی مدت کل 4 نومبر کو مکمل ہو رہی ہے۔ سمری میں انوار الحق کاکڑ سے ذکا اشرف کے حوالے سے رائے مانگی گئی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آج ہی سمری پر اپنی رائے سے آگاہ کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ میری سابقہ پرفارمنس بہت اچھی رہی ہے، اگر میں ہی چیئرمین رہا تو بورڈ کے سارے گند صاف کروں گا اور ایک اچھی ٹیم سامنے آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں