ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

چینی ریسٹورنٹس میں بیٹھے افراد کلہاڑی بردار شخص کا نشانہ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ میں چینی ریسٹورنٹس میں ایک شخص کلہاڑی لے کر گھس گیا اور لوگوں پر حملہ کردیا، جس سے چار افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی آکلینڈ کے مضافاتی علاقے البانے میں مذکورہ حملہ آور باری باری تین چینی ریسٹورنٹس میں گھسا اور کلہاڑی کے وار سے چار لوگوں کو زخمی کردیا۔ مقامی پولیس کے مطابق تینوں چینی ریستوران ایک دوسرے کے قریب واقع ہیں، واقعے کے بعد 24 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے، شبہ ہے کہ وہی حملہ آور ہے۔

پولیس کو اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حملہ کرنے کے پیچھے کیا نیت کارفرما تھی۔ آکلینڈ کے سٹی اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہاں حملے کا شکار ہونے والے ایک زخمی کو پہنچایا گیا ہے تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تین زخمیوں کو نارتھ شوراسپتال لایا گیا جن میں سے ایک شخص زیادہ زخمی ہے جبکہ دو کو معمولی زخم آئے ہیں۔

- Advertisement -

ایک ریسٹورنٹ کے رکن نے مقامی اخبار کو بتایا کہ اچانک ایک شخص اندر گھس آیا اور حملہ کر دیا، میں نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے مجھ پر بھی حملہ کر دیا۔ اسٹاف ممبر کے مطابق حملہ آور اس کے بعد قریب موجود دوسرے ریسٹورنٹس میں گھس کر لوگوں کو زخمی کرنے لگا، مقامی اخبار کی ویب سائٹ پر خون آلود کلہاڑی کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں