جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

جعلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

عدالت نے پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ضلع کچہری میں پرویز الٰہی کے خلاف جعلی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ان کے ریمانڈ پر بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اینٹی کرپشن کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔ ان کے ساتھ سیکرٹری پنجاب اسمبلی کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

- Advertisement -

اینٹی کرپشن اور پرویز الٰہی کے وکلا نے عدالت میں کیا کہا؟

سماعت کے دوران محکمہ اینٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ من پسند لوگوں کو بھرتی کرنے کیلیے ٹمپرنگ کی گئی، جو غریب تھا 60 نمبر والا وہ بھرتی نہ ہوا 8 نمبر والا بھرتی ہوگیا، یہ ٹیکنیکل نوعیت کا کیس ہے جس کی گرفتاری میں انویسٹی گیشن مکمل ہو سکتی ہے، تفتیش کیلیے ان کی کسٹڈی درکار ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کا 14 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، جب اسامیاں آئی تو ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ مجھے بھی حصہ دو ان کی آپس میں لڑائی ہوئی، اس کے بعد اسپیکر خود چیئرمین بن گئے۔

اس پر پرویز الٰہی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 3 مقدمات میں میرے موکل عدالت سے ڈسچارج ہو چکے، ایف آئی آر میں کہا کہ 2 سال قبل پرویز الٰہی نے صدارت کی، اجلاس میں نتیجہ تبدیل کا فیصلہ کیا مگر 2 سال ان لوگوں نے کچھ کیوں نہ کیا۔

وکیل نے کہا کہ 2 جون کو آپ کی عدالت میں پیش کیا اور 3 جون کو گوجرانولہ پیش کیا، اسی دوران یہ ایف آئی آر اینٹی کرپشن درج کرتا ہے، پنجاب اسمبلی کی سیکشن 10 کے تحت بھرتیاں کی گئیں، سیکشن 7 کے تحت امیدوار کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔

پرویز الٰہی کے وکیل نے مزید کہا کہ اینٹی کرپشن غیر قانونی طور پر ریکارڈ پنجاب اسمبلی سے لے گئی، پرویز الٰہی سے اب انہیں کیا برآمد کرنا ہے؟ سب کچھ سوشل میڈیا اور قومی میڈیا پر چل رہا ہے، جن ملازمین پر غیر قانونی بھرتی کا الزام ہے انھیں ہٹایا نہیں گیا۔

وکلا کی بحث مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں