جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پشاور : ریڈ زون کمانڈ سیکیورٹی روم پلان ون تیار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: سینٹرل پولیس آفس میں ریڈ زون کمانڈ سیکیورٹی روم پلان ون تیار ہوگیا ، جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد جدید ٹکنالوجی سسٹم سے منسلک ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ریڈ زون کمانڈ سیکیورٹی روم پلان ون تیار ہوگیا، سینٹرل پولیس آفس میں ریڈ زون سیکیورٹی کمانڈ روم کی فوٹیج اےآر وائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

سی پی او میں پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد جدید ٹکنالوجی سسٹم سے منسلک کمانڈ روم تیار کیا گیا ہے ، جس میں ریڈ زون میں داخلے ہونے والے افراد کا ڈیٹا فیڈنگ سسٹم میں آٹو میٹک لوڈ ہوگا۔

- Advertisement -

ریڈ زون میں داخل ہونے والےہر شخص کی شناخت،گاڑی کا نمبر سسٹم میں اپلوڈ ہوتا رہے گا اور کمانڈ روم میں کرمنل افرد کاڈیٹا فیڈ کیا جائے گا، جس سے ریڈ زون میں داخل ہونے پر سسٹم آٹومیٹک بزر دے گا۔

سی پی او کمانڈ روم پشاور پولیس لائن کے داخلی راستے کو بھی مانیٹرکرے گا جبکہ ریڈ زون کمانڈ سیکیورٹی سسٹم پشاور پولیس لائن اور سپریم کمانڈر روم سمیت سینٹرل پولیس آفس کےآپریشن روم کے ساتھ منسلک رہے گا۔

ریڈ زون فیز ون میں سی پی او، سول سیکرٹریٹ وزیر اعلیٰ ہاؤس ،گورنر ہاؤس پولیس لائن اوراطراف کےدفاتر شامل ہیں جبکہ ریڈ زون سیکیورٹی فیز ٹو میں اسپیشل سیکیورٹی دستوں کی تعیناتی کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں