جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

پولیس اہلکار اسماعیل کے قتل میں ملوث بھائی اور بھتیجے کی تصاویر اے آر وائی نیوز پر

اشتہار

حیرت انگیز

رپورٹر: عدنان راجپوت

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری گلستان کالونی میں جائیداد کے تنازع پر قتل ہونے والے پولیس کانسٹیبل اسماعیل کے قتل میں ملوث بھائی اور بھتیجے کی تصاویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کراچی کے علاقے لیاری گلستان کالونی میں ملزم بخت زمین اور اس کے بیٹے کاشف نے پولیس اہلکار اسماعیل کو قتل کیا تھا، پولیس اہلکار اسماعیل ملزم بخت زمین کا چھوٹا بھائی تھا۔

- Advertisement -
مقتول اہلکار اسماعیل اور اس کا بھتیجا کاشف

گولیاں چلانے والے ملزم کاشف کی اسلحہ کے ساتھ تصاویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہیں، قتل کی واردات میں ملزم بخت زمین کے 3 اور بیٹے بھی شامل تھے۔ یاد رہے کہ اس واقعے کا مقدمہ مقتول اسماعیل کی بیوہ کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ہے۔

قتل کی تحقیقات اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے ایک تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، جس نے اپنی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے، ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

چاکیواڑہ میں بھائی اور بھتیجوں کے ہاتھوں پولیس اہلکار کا بھیانک قتل

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں