ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایئرپورٹ ہوٹل کی آڈٹ رپورٹ میں مالی بدانتظامیوں کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پی آئی اے کے ذیلی ادارے ایئرپورٹ ہوٹل کے آڈٹ مالی سال22-2021 میں39کروڑ سے زائد کی مالی بدانتظامیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق مالی سال 21-2022 میں مجموعی طورپر 391٫33 ملین کے مالی نقصانات سامنے آئے، مالی بد انتظامیوں میں مختلف پارٹیوں سے218 ملین سے زائد عدم وصولی بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹل کے 110کمروں کے نان آپریشنل ہونے سے 130 ملین سے زائد کا نقصان ہوا،
35ملین سے زائد کا نقصان قواعد کے خلاف کنٹریکٹ دینے سے ہوا، اس کے علاوہ2 ملین سے زائد کا نقصان ٹی وی کیبل سروس کنٹریکٹ کی مد میں غلط خریداری سے ہوا۔

- Advertisement -

آڈٹ رپورٹ کے مطابق یاد دہانیوں کےباوجود ہوٹل انتظامیہ نے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس فراہم نہیں کئے، آڈٹ شدہ اکا ؤنٹس کی عدم دستیابی کے باعث مختلف اخراجات اور ٹرانزیکشنز کی شفافیت کا تعین نہ ہوسکا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شفافیت کا تعین نہ ہونے سے مشتبہ ٹرانزیکشنز کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، ریکارڈ کی عدم فراہمی انتظامیہ کی جانب سے حقائق چھپانے کے مترادف اور سنگین غفلت ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں