16.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

ملک بھر میں پی آئی اے کی آج بھی 20 پروازیں منسوخ، یومیہ 50 کروڑ کا نقصان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملک بھر میں آج بھی قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی 20 پروازیں منسوخ کردی گئیں، پروازوں کی منسوخی سے پی آئی کو یومیہ 50 کروڑ کا نقصان ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مالی بحران کے باعث پی ایس او سے ایندھن عدم فراہمی کے معاملے پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن آج بھی متاثر ہے۔

ملک بھر میں پی آئی اے کی بیس پروازیں منسوخ کردی گئیں، کراچی ایرپورٹ سے لاہور، اسلام آباد، گوادر، ملتان، سکھر، تربت سمیت سات پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

- Advertisement -

لاہور ایئر پورٹ پر پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ کردی گئیں اور ایک تاخیر کا شکار جبکہ کوئٹہ ایئرپورٹس سے پی آئی اے کی تین پروازوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

پشاور ائیرپورٹس سے بیرون ملک جانے والی پی آئی اے کی تین پروازیں منسوخ جبکہ دو تاخیر کا شکار ہیں، اسی طرح ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ ایرپورٹ سے پی آئی اے کی ایک ایک پرواز منسوخ کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو بینکوں سے سات ارب روپے فوری قرض کیلئے حکومتی گارنٹی نہ ملنے سے تاحال بینکوں نے قرض جاری نہیں کیا، جس کے باعث دو ہفتوں کے دوران پی آئی اے کی منسوخ پروازیں کی تعداد بڑھ کر ایک سو ستر سے تجاوز کرگئی ہے۔

ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یومیہ پروازیں منسوخی سے پی آئی اے کو پچاس کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے اور دو ہفتوں کے دوران پی آئی اے کو آٹھ ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

پی آئی اے حکام نے فلائٹ آپریشن معمول پر لانے کیلئے وزیراعظم سے وعدے کے مطابق فوری مالی فنڈ جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں