اشتہار

گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے 10 درخت لگانا لازمی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

منیلا: فلپائن کی اسمبلی نے موسمیاتی تغیراتی تبدیلیوں پر قابو پانے کے لیے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت طالب علم کو اُسی وقت گریجویشن کی ڈگری دی جائے گی جب وہ دس درخت لگا دے گا۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں 1990 سے 2005 تک آبادی بڑھنے کی وجہ سے 32.3 فیصد درخت ختم ہوئے جس کی وجہ سے وہاں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

فلپائن کی حکومت اس مسئلے پر گہری نظر رکھے ہوئے تھی اس لیے اب وزیر ماحولیات نے اسمبلی میں ایک بل پیش کیا جسے ’گریجویشن قانون برائے ماحولیات ایکٹ‘ کا نام دیا گیا۔

- Advertisement -

اسمبلی میں پیش ہونے والے بل کا نمبر 8728 ہے جسے ایوان زیریں نے کثرتِ رائے سے منظور کیا اور اب اسے سینیٹ میں منظوری کے لیے بھیج دیا گیا تاکہ صدر کی منظوری کے بعد باقاعدہ قانون بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: خواتین ۔ موسمیاتی تبدیلیوں کا پہلا شکار

وزیربرائے ماحولیات الیجانو نے ایوان میں بل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ قانون منظور ہونے کے بعد ہر سال 1کروڑ 75 لاکھ درخت لگائے جانے کا امکان ہے جبکہ اگر یونیورسٹی نصاب میں ماحولیات اور شجر کاری کے حوالے سے مضامین شامل کی گئے تو 2 ارب 25 کروڑ پودے ہر سال لگائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ آئندہ سال تک 5 ارب 25 کروڑ کے قریب درخت تیار ہوجائیں گے جو نوجوانوں کی صحت کے لیے بھی مفید ہوں گے، شجر کاری مہم میں حکومت بھی ازخود اقدامات کرتے ہوئے 10 فیصد اضافہ کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں