منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

سمندری طوفان کے اثرات ، کراچی میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار کردیا تاہم مختلف علاقوں کا ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بھی سمندری طوفان بپر جوائے کے اثرات نمایاں ہے اور شہر میں کالی گھٹائیں چھا گئیں اور مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش سے شہرِ قائد کو موسم خوشگوار ہوگیا، گلشن حدید ،پورٹ قاسم ،شاہ لطیف ٹاؤن و دیگر علاقوں میں تیزہواؤں کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملیر ،سعودآباد، دو دریا ،کلفٹن ،ریڑھی گوٹھ،ماڑی پور روڈ ، کیماڑی ،مائی کلاچی روڈ اور نارتھ ناظم آباد میں بھی بادل خوب برسے۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ گلستان جوہر بلاک 13، بیچ لگثری ہوٹل، کلفٹن،لیاری ایکسپریس وے، صدر زینب مارکیٹ،ڈرگ روڈ ، سلطان آباد سول لائنز ،نارتھ ناظم آباد ،مائی کلاچی روڈ پر بارش صدر ریگل ، شاہراہ فیصل ، ایم اے جناح روڈ، لائینز ایریا ،برنس روڈ اور گرومندر پر بھی بارش ریکارڈ کی گئی

کراچی کے ساحل پر دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ ہے اور سی ویو روڈ کو بند کر دیا گیا ہے، ابراہیم حیدری، منوڑہ، کیپ ماؤنٹ اور ہاکس بے پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے۔

ہاکس بے کے مقام پر سمندری پانی مچھلی چوک تک آگیا جبکہ ابراہیم حیدری میں پانی آبادی میں داخل ہوگیا اور کراچی سے منوڑہ کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں