منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

وزیراعظم جمعے کو کراچی پہنچیں گے، امن و امان پر اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعظم نواز شریف 19 اگست کو کراچی پہنچ کر امن و امان کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے اس کے علاوہ امجد صابری اور عبدالستار ایدھی کے لواحقین سے بھی ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف کو سیکیورٹی اداروں ‌کی جانب سے امن و امان کی صورتحال اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی جس میں ڈی جی رینجرز سندھ، آئی جی سندھ، خفیہ اداروں اوردیگر سیکیورٹی اداروں‌ کے حکام، گورنرو وزیراعلیٰ سندھ اور دیگراعلیٰ حکام شرکت کریں‌ گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ سے گورنر ہاؤس میں علیحدہ علیحدہ ملاقات کرکے صوبے میں جاری ترقیاتی پروجیکٹ پر مفصل رپورٹ اور امن عامہ کے قیام کے حوالے سے سندھ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں شہید کیے گئے معروف قوال امجد صابری اور ممتاز سماجی کارکن عبدالستارایدھی کی طبعی موت پر اُن کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے تعزیت اور فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ امجد صابری کی شہادت اور عبدالستار ایدھی کی موت کے وقت وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف علاج کی غرض سے ملک سے باہر مقیم تھے جس کے باعث وہ دونوں شخصیتوں کے جنازے میں شرکت نہ کرسکے تھے اور نہ ہی اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کر سکے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں