16.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

منی لانڈرنگ کیس: شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان بری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف ،حمزہ شہباز،جویریہ شہباز، سمیت تمام ملزمان کو بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہورنے منی لانڈرنگ کیس کا فیصلہ سنادیا ، فیصلے میں وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہباز،جویریہ شہباز، سمیت پندرہ ملزمان بری کردیئے گیے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ریفرنس کی تحقیقات میں منی لانڈرنگ کا الزام ثابت نہیں ہو سکا، ریفرنس میں شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت کل 16 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا

- Advertisement -

نیب ریفرنس میں شہباز شریف،حمزہ شہباز ،سلیمان شہباز،رابعہ شہباز، نصرت شہباز کو فریق بنایا گیا تھا ، جس میں شریف فیملی سمیت دیگر پر 7 ارب 32 کروڑ سے زائد کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام عائد تھا۔

عدالت نے کہا کہ شہباز شریف پر 5 ارب سے زائد منی لانڈرنگ اور غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام تھا جبکہ حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 1 ایک ارب تک کے اثاثے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے.

احتساب عدالت نے شہباز شریف کی صاحبزادی رابعہ عمران کو عدم پیشی کی بنا پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے 5 جولائی کو وزیراعظم شہباز شریف ان کے صاحبزادوں حمزہ اور سلیمان سمیت دیگر نے منی لانڈرنگ ریفرنس سے بریت کے لیے احتساب عدالت میں درخواستیں دائر کیں تھیں۔

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب نے منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور من گھڑت ریفرنس بنایا۔ شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے اثاثہ جات قانون کے مطابق ہیں جو ایف بی آر، الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر ہیں۔

وکیل کے مطابق نیب کے پاس ان الزامات کے متعلق کسی قسم کے کوئی ثبوت نہیں ہیں اور اسی بنیاد پر ریفرنس ثابت ہونے کا کوئی امکان بھی نہیں ہے۔ اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلیمان اور دیگر کو اس ریفرنس سے بری کرے۔

واضح رہے مئی میں قومی احتساب بیورو نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کو بے گناہ قرار دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں