اشتہار

طویل بجلی بریک ڈاؤن، وزیراعظم کا قوم سے اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز ملک بھر میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن پر قوم سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پیر کی صبح ملک کے طول وعرض میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا اور ایک دن سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود مکمل طور پر بجلی بحال نہیں ہوسکی ہے۔ بجلی کے طویل بریک ڈٓاؤن نے شہریوں کے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔ میٹرو ٹرانسپورٹ سمیت مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا۔ اسپتالوں میں آپریشنز ملتوی کرنے پڑے۔

ملک میں طویل بجلی بریک ڈاؤن سے شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات پر وزیراعظم شہباز شریف نے معذرت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو ہونے والی زحمت پر دلی افسوس ہے۔

پاور پلانٹس دوبارہ چلنے میں 3 دن لگیں گے، پورے ملک میں بجلی بحال ہوچکی: وزیر توانائی کے متضاد بیانات

انہوں نے کہا کہ میرے حکم پر بجلی کی خرابی کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری جاری ہے۔ بریک ڈاؤن کے ذمے داروں کا تعین کیا جائے گا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں