جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

سانحہ جڑانوالہ 2 افراد کی ذاتی رنجش کے باعث پیش آیا، بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

جڑانوالہ : سانحہ جڑانوالہ 2 افراد کی ذاتی رنجش کے باعث پیش ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، ملزم پرویز نے ذاتی رنجش پر مخالف راجہ عمیر کو پھنسانے کیلئے ہولناک منصوبہ تیار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات میں پولیس نے انکشاف کیا کہ سانحہ جڑانوالہ 2 افراد کی ذاتی رنجش کےباعث پیش آیا، ملزم پرویز نے ذاتی رنجش پرمخالف راجہ عمیر کو پھنسانے کیلئے ہولناک منصوبہ تیار کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم پرویز کو شبہ تھا کہ راجہ عمیر کے اُس کی اہلیہ سے تعلقات ہیں، ملزم پرویز کی نشاندہی پر گھناؤنے فعل میں استعمال ہونے رسی برآمد کرلی گئی۔

- Advertisement -

راجہ عمیر کو قتل کرنے کے لئے ملزم پرویز سے رقم لینے والا شخص بھی زیرحراست ہیں۔

یاد رہے پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف اہل علاقہ مشتعل ہوگئے تھے اور مشتعل افراد نے چار گرجا گھروں، کئی مکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگادی تھی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سو سے زائد افراد کو گرفتار کیااور ضلع بھر میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی تھی۔

پولیس نے جڑانوالہ واقعے کے دونوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان سگے بھائی ہیں، عمیر سلیم عرف راجہ سرکاری ادارے میں درجہ چہارم کا ملازم ہے جبکہ عمر سلیمان عرف روکی نجی ادارے میں ملازم ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں