اشتہار

پولیس کوعمران خان سے تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

 لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کی جانب سے زمان پارک کا وزٹ کرنے اور عمران خان سے تفتیش کرنے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پولیس کی جانب سے دائر درخواست کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ پولیس کو زمان پارک کا دورہ کرنے اور عمران خان سے تفتیش کرنے کی اجازت دی جائے جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ پولیس قانون کے مطابق اپنی تفتیش کرسکتی ہے جس پر عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ پولیس والے پوری فورس کے ساتھ نہ جائیں دو تین لوگ جاکر اپنی تحقیقات کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

جس پر عدالت نے وکیل عمران خان سے استفسار کیا کہ کیا میں انویسٹی گیشن کنٹرول کرسکتا ہوں جس پر
عمران خان کے وکیل نے وضاحت دی کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ پولیس اپنےنامزد افسرکوتفتیش کےلیےبھیجے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے

اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود وکیل پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ انویسٹی گیشن کسی کی اجازت کےساتھ مشروط نہیں کی جاسکتی تو عمران خان نے وکیل نے نقطے کو واضح کیا کہ ہم پولیس کو روک نہیں رہے بلکہ یہ کہہ رہے ہیں کہ قانون کے مطابق تفتیش کریں۔

عمران خان کے وکیل نے اپنا نقطہ نظر واضح کرتے ہوئے کہا کہ دو ایف آئی آرمیں پولیس انویسٹی گیشن کرناچاہتی ہے وہ اپنے نامزد کردہ پولیس افسر کو بھیج دے ہم تعاون کرینگے۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ یہ مسئلہ اسی لئے بنا جب عدالتی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی گئی۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں