10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کراچی میں سڑک پر سوئے افراد کو کچلنے والی کار کس کی ہے؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ناگن پل کے قریب سڑک پر سوئے افراد کو کچلنے والی کار فیصل احمد کے نام پر رجسٹرڈ ہے تاہم کار کے مالک کی تلاش شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن پل کے قریب سڑک پر سوئے افراد کو کار سے کچلنے کے واقعے پر ضلع سینٹرل پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کی جائیں گی، کار کے مالک تک پہنچنے کیلئے بھی تمام معلومات حاصل کی گئی ہیں۔

- Advertisement -

جائے حادثہ پر موجود گاڑی فیصل احمد کے نام پر رجسٹرڈ ہے، کار کی رجسٹریشن اگست 2010میں کرائی گئی تھی جبکہ کار کی رجسٹریشن کی اپڈیٹ 20 فروری 2024 کو کرائی گئی۔

کراچی:پولیس کی جانب سے کار کے مالک کی تلاش شروع کردی گئی ہیں ، واقعے میں 2 افراد کی موت اور3زخمی ہوئے، ریس کےدوران ایک کار بے قابوہوکرسڑک پرسوئےافرادپرچڑھ دوڑی تھی۔

یاد رہے رات گئے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پل کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے افراد پر چڑھ دوڑی ، واقعے میں دو سگے بھائی جان سے گئے، جن کی شناخت 18 سالہ اشوک اور 22 بالی کے نام ہوئی تھی۔

ہلاک اور زخمی افراد کراچی میں چند روز قبل لاڑکانہ سے محنت مزدوری کے لئے آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں