ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

دلیر پولیس اہلکار نے مقابلے کے بعد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: بہادرآباد تھانے کے اہلکار کا کارساز کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، فرار ہوتے ڈاکوؤں کو دلیر اہلکار نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بہادرآباد تھانے کے اہلکار کا کارساز کے قریب ڈاکوؤں سے چلتی موٹرسائیکل پر مقابلہ ہوا، پولیس اہلکار نے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں ڈاکو کہیں سے واردات کر کے آرہے تھے اس دوران ان کی پولیس اہلکار سے مدبھیڑ ہوگئی۔

- Advertisement -

پولیس اہلکار نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے موٹرسائیکل کے ٹائر پر فائر کیے، دنوں ڈاکوؤں کو واردات کے بعد فرارہوتے ہوئے پولیس نے گرفتار کیا جب کہ ان سے 2 پستول بھی برآمد ہوئے۔

وہاں موجود ایک شہری کی جانب سے اس مقابلے کی ویڈیو بنا لی گئی جو اس نے اپنی گاڑی سے بنائی، جس میں ظاہر ہورہا ہے کہ پولیس اہلکار نے بہادری کا مظاہر کرتے ہوئے ان ملزمان کو پکڑنے کے لیے موٹرسائیکل کے ٹائرپر گولی چلائی اور انھیں پکڑ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں