ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

پی پی اور ن لیگ میں بجٹ پر تحفظات، اہم مذاکرات آج ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی میں اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کئی معاملات پر اختلافات سامنے آ رہے ہیں اب بجٹ پر پی پی کے تحفظات کے بعد دونوں جماعتوں میں آج اہم اجلاس ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی میں اتحادی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں گزشتہ چند روز کے دوران کئی معاملات کا اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ پہلے آزاد کشمیر ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے پی پی کی فتح کو ٹھپوں کا نتیجہ قرار دیا۔ اس کے بعد چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی پر دونوں جماعتوں میں ٹھن گئی اور اب بجٹ پر بھی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان اختلافات گھمبیر ہوچکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بجٹ پر پی پی اور ن لیگ کے درمیان اختلافات اور تحفظات کے معاملے پر دونوں جماعتوں کے درمیان آج شام اہم مذاکرات ہو رہے ہیں جو شام 5 بجے وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہوں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ان مذاکرات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے علاوہ احسن اقبال اور ایاز صادق شرکت کریں گے. پیپلز پارٹی کی نمائندگی خورشید شاہ، نوید قمر، شیری رحمان اور شازیہ مریں کریں گی جب کہ ان مذاکرات میں وزیراعلیی سندھ مراد علی شاہ کی شرکت کا بھی امکان ہے

ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی بجٹ میں سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے الگ رقم مختص کرنے پر بھی بات کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں