ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بلوچستان، پنجاب، وفاق میں پی پی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی، بلاول بھٹو

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان، پنجاب، وفاق میں پی پی کے بغیر حکومت نہیں بن سکتی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام جس انداز میں نکلے میں ان کا شکر گزار ہوں، پیپلزپارٹی کی نمائندگی چاروں صوبوں میں موجود ہے، پیپلزپارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک مکمل انتخابی نتائج سامنے نہیں آئے، یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کون کہاں حکومت بنا رہا ہے، عوام میں گئے اور بتایا کہ نفرت کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی کا ابھی تک کسی کے ساتھ باضابطہ ن لیگ یا پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں ہوا ہے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن تو ہوگئے اب عوام کے لیے ہمیں مثبت تبدیلی لانا ہوگی، سیاسی عدم استحکام دور کیے بغیر بنانے والی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہوگا، میں اکیلا حکومت نہیں بناسکوں گا تو اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سی ای سی کی میٹنگ بلا کر ملک کے مفاد میں فیصلہ کریں گے، سندھ میں پی پی کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا تجربہ رہا ہے، جو بھی حکومت بنے مگر معاشی پالیسیز اتفاق رائے سے بنانا ہوں گی، جتنا بھی اپنے منشور پر عملدرآمد کراسکوں گا وہ میں کروں گا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ن لیگ قیادت سے ملاقات ہوگی یا نہیں یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں، مکمل نتائج کے بعد ہی ن لیگ یا پی ٹی آئی گروپ سے انگیج کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ رات تک لاہور میں ہم جیت رہے تھے صبح پتہ چلا ہار گئے، کارکنوں نے حلقے کی 61 ہزار پرچیاں بنوائیں جس کا ریکارڈ ہے، مایوس نہیں، الیکشن سے پتا چلا پنجاب میں پی پی کی سیاست کا مستقبل روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک ماہ کی انتخابی مہم کے نتیجے میں لاہور سے بہت اچھا رسپانس ملا، پنجاب میں پیپلزپارٹی کی سیاست کا مستقبل روشن ہے، پنجاب کا وزیر اعلیٰ پیپلزپارٹی کے ووٹ کے بغیر منتخب نہیں ہوسکتا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں