اشتہار

پریتی زنٹا نے 120 پراٹھے کیوں بنائے؟ اداکارہ نے دلچسپ وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں راج کرنے والی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے ایک ہی وقت میں 120 آلو کے پراٹھے تیار کرنے کی دلچسپ کہانی بیان کر دی۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی کچھ فرنچائزز بالی وڈ کے سُپر اسٹارز کی ملکیت ہیں جو اپنی ٹیموں کے ساتھ وقت گزارنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ان سُپر اسٹارز میں ایک پریتی زنٹا بھی ہیں جو پنجاب کنگز کی کو-اونر (شریک مالک) ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے سال 2009 کے آئی پی ایل سیزن کی ایک دلچسپ کہانی بیان کی جہاں انہیں خود اپنی ٹیم کیلیے 120 آلو کے پراٹھے بنانے پڑے تھے۔

- Advertisement -

پریتی زنٹا نے 120 پراٹھے کیوں بنائے؟ اداکارہ نے دلچسپ وجہ بتا دی

انہوں نے بتایا کہ جب ہم جنوبی افریقہ میں تھے تو ٹیم نے پراٹھے کھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر میں نے کہا کہ آج میں آپ سب کو پراٹھہ بنانا سکھاؤں گی۔

’لڑکوں نے پوچھا آپ ہر قسم کا پراٹھہ بنا سکتی ہیں؟ میں نے بتایا مجھے صرف آلو کا پراٹھہ بنانا آتا ہے۔ میں نے شرط رکھی کہ میچ جیتنے پر ہی پراٹھے کھلاؤں گی، اور وہ جیت گئے۔‘

پریتی زنٹا نے 120 پراٹھے کیوں بنائے؟ اداکارہ نے دلچسپ وجہ بتا دی

اداکارہ نے بتایا کہ ٹیم نے 120 آلو کے پراٹھے کھائے، تب مجھے پہلی بار اس بات کا احساس ہوا کہ لڑکے کتنا کھاتے ہیں، اس کے بعد سے میں نے پراٹھے بنانا چھوڑ دیا۔

پنجاب کنگز آئی پی ایل کی مقبول ٹیموں میں سے ایک ہے تاہم یہ ابھی تک کوئی بھی ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ 2014 میں وہ ٹائٹل جیتنے کے بالکل قریب تھی کہ فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ہاتھوں شکست کھا گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں