جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

یوم پاکستان پر افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں شروع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : یوم پاکستان کے موقع پر شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں شروع کردی گئیں، پریڈ میں پاکستان ائیرفورس کے جے ٹین سی، جےایف 17تھنڈرز اور ایف 16 فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے ، تینوں مسلح افواج کیساتھ رینجرز، ایف سی اور پولیس کے دستے بھی حصہ لیں گے۔

یوم پاکستان پریڈ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی بھی دکھائی دے گی جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کےجدیدترین جنگی ہتھیاربھی سلامی پیش کرتے دکھائی دیں گے۔

- Advertisement -

پاکستان ائیر فورس کے جے ٹین سی، جےایف 17تھنڈرز اور ایف 16 فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے جبکہ وفاقی اکائیوں کی خوبصورت،متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنیوالے روایتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔

خیال رہے 23 مارچ کو ملک بھرمیں 84واں یوم پاکستان بھرپور جذبے سے منایا جائے گا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے اور ملک بھر میں تمام سرکاری و نجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جاتے ہیں۔

یہ دن 23 مارچ 1940 کو آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جس کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر کیا۔ یہ قرارداد لاہور منٹو پار میں میں پیش کی گئی جہاں اس کی یادگار کے طور پر مینار پاکستان تعمیر کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں