اشتہار

سیاست میں کوئی چیزحرف آخر نہیں ہوتی، صدر مملکت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاست میں کوئی چیزحرف آخر نہیں ہوتی، صورتحال کےتحت فیصلے کرنا ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے اہم ملاقات کے دوران کیا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی سے انتہائی خوشگوار ماحول میں اہم امور پر گفتگو ہوئی، وہ مدبر سیاستدان اور سیاسی امور پر مناسب رائے رکھتے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں پاکستانی بن کرصرف ملک کا ہی سوچنا ہے، پاک وطن ہم سے اتحاد، سیاسی رواداری کا تقاضا کر رہا ہے،اللہ سے پوری امید ہے کہ پاکستان کیلئےبہتر راستہ نکل آئے گا، کیونکہ سیاست میں کوئی چیزحرف آخر نہیں ہوتی، صورتحال کےتحت فیصلےکرنا ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

بعد ازاں صدر مملکت سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں لکھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پرویز الٰہی نے صدر مملکت کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا اور پنجاب کےعوام کے ریلیف کیلئے کئے جانے والےاقدامات سےمتعلق بریفنگ دی، ملاقات میں ملک کی خراب معاشی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ چند ماہ میں یہ پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے کئی برس پیچھے لے گئی،معیشت روزبروز گررہی ہے اور یہ اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ وفاق پر مسلط نااہل ٹولہ صرف اپنی سیاست بچانے میں لگا ہواہے، آج ریاست بچانے کا سوال سب سے پہلے ہے، موجودہ حالات میں سب کو پاکستان کیلئے سوچنا ہوگا،ہم عمران خان کے ساتھ ہیں اور پھر سے واضح کردوں کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں