اتوار, مئی 12, 2024
اشتہار

صدر مملکت کی میڈیا ورکرز کو پیمرا ترمیمی بل پر حمایت کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے میڈیا ورکرز اور صحافی برادری کو پیمرا ترمیمی بل 2023 پر حمایت کی یقین دہانی کروا دی۔

پی ایف یو جے، اے پی این ایس، پی بی اے، سی پی این ای اور ایمنڈ کے نمائندوں نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔ اس دوران عارف علی نے پیمرا قانون میں ترامیم متعارف کروانے پر میڈیا برادری کی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات میں صدر مملکت نے وفد کے ساتھ قانون سازی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

- Advertisement -

عارف علوی نے کہا کہ ترمیمی بل موجودہ میڈیا قانون میں بہتری لایا ہے، میڈیا رضا کارانہ طور پر نوجوانوں کو فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کے بارے میں آگاہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان فیک نیوز سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، بچوں کو خاص طور پر فیک نیوز کے مضمرات بارے تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا بالخصوص سینئر صحافی تعلیمی اداروں اور جامعات کے ساتھ روابط بڑھائیں، سینئر صحافی پیشرفت کے بارے میں طلبا کو آگاہ کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں