تازہ ترین

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم، ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ رکاوٹ بن گئی

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر فریٹ مارجن بھی بڑھا دیا

اسلام آباد: او ایم سی اور ڈیلرز مارجن کے...

حکومت کا دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد بڑے ایکشن کا فیصلہ

نگراں وفاقی حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ تواتر سے...

میانوالی میں حملہ ناکام، 2 دہشتگرد ہلاک، پولیس اہلکار شہید

پنجاب کے ضلع میانوالی میں کنڈل پٹرولنگ پوسٹ پر...

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں...

چینی کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام کے لیے اچھی خبر

لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، اگلے چند روز میں چینی قیمت مزید نیچے آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کریک ڈاؤن اور اسمگلنگ روکنے سے چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی، تھوک مارکیٹ میں چینی 10 روپے فی کلو سستی ہوکر 176 سے 166 روپے پر آگئی۔

صدر کریانہ مرچنٹ نے بتایا کہ چینی کی پرچون قیمت 170 سے 175 روپے پر آگئی ، اگلے چند روز میں چینی قیمت مزید نیچے آئے گی۔

دوسری جانب کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں کمی آگئی، مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو کی بوری 11 ہزار سے کم ہوکر 9500 روپے کی ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت 190 روپے ہوگئی جبکہ عام مارکیٹ میں چینی فی 220 سے کم ہوکر 200 سے 205 روپے تک فروخت ہورہی ہے۔

Comments

- Advertisement -