اشتہار

برطانوی شہزادے نے جنسی الزامات کی تردید کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : شہزادہ اینڈریو نے جنسی الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ورجینیا رابرٹس نامی خاتون سے کبھی ملاقات ہی نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ملکہ الزبتھ کے بیٹے شہزادہ اینڈریو نے خود پر لگنے والے جنسی الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں شراب نہیں پیتا اور مجھے پسینہ بھی نہیں آتا ہے۔

شہزادہ اینڈریو نے برطانوی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ورجینیا رابرٹس نامی خاتون سے کبھی ملاقات ہی نہیں کی، میری یاد داشت میں ایسی کوئی خاتون نہیں ہیں۔

- Advertisement -

شہزادہ اینڈریو نے گفتگو کے دوران بتایا کہ فاک لینڈ کی جنگ میں مجھے گولی لگی تھی جس کے بعد بطور علاج ایڈرینالین کی زیادہ مقدر لینے سے اب مجھے پسینہ نہیں آتا۔

برطانوی شہزادے کا کہنا تھا کہ جس روز ورجینیا کے ساتھ تصویر لینے کی بات کی جارہی وہ جھوٹ اور من گھرٹ ہے کیونکہاس روز میں اپنی بیٹی کے ساتھ پیزا کھانے گیا ہوا تھا۔

شہزادہ اینڈریو پر جنسی استحصال کا الزام لگانے والی امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس نے امریکی عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا تھا کہ جب وہ 15 سال کی تھی جب ایک ارب پتی بزنس مین جیفری اپیسٹین نے اسے شہزادہ اینڈریو کے ساتھ مل کر جنسی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کیا تھا۔

ورجینیا رابرٹس کا شہزادہ اینڈریو پر الزامات لگاتے ہوئے مزید کہنا ہے کہ شہزادے سے اس کی ملاقات نائٹ کلب میں ہوئی تھی جہاں وہ نوکری کرتی تھی، شہزادے نے اسے شراب پلائی اور اس کے ساتھ رقص بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ شہزادہ اینڈریو برطانوی ملکہ الزبتھ کے دوسرے بیٹے اور برطانیہ کے تخت و تاج کے امیدواروں کی قطار میں آٹھویں نمبر پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں