اشتہار

کیا شاداب پی ایس ایل کھیلیں گے؟ اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے اعلان کیا کہ شاداب خان مکمل طور پر فٹ ہوں گے اور آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2023 میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے.

انہوں نے شاداب کے بگ بیش لیگ (BBL) میں کھیلنے کے تجربے کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہ اس سے بولر کی کارکردگی پر مثبت اثر ہوا۔

اجمل نے کہا کہ شاداب خان کے آسٹریلیا میں کھیلنے کی وجہ سے ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی کا گراف بلند ہے۔

- Advertisement -

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ انجری کسی بھی وقت اور کہیں بھی ہو سکتی ہے تاہم شاداب کو بگ بیش کے لیے تیار کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی فٹنس کو برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ شاداب خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز مین آرام دیا گیا ہے جس کی وجہ سے افواہیں زیرِگردش تھیں کہ وہ پی ایس ایل نہیں کھیل پائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں