ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

خالد خورشید کی نااہلی کیخلاف پی ٹی آئی نے اہم فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور ان کی نااہلی کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا گیا۔ پارٹی ترجمان نے بتایا کہ ہمیں گلگت بلتستان اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین پر بھرپور مزاحمت کی جائے گی، پاکستان میں آئین اور جمہوریت کا قتل عام جاری ہے۔

- Advertisement -

قبل ازیں خالد خورشید کو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جعلی ڈگری رکھنے پر نااہل کر دیا۔

خالد خورشید کے خلاف رکن گلگت بلتستان اسمبلی غلام شہزاد آغا نے کیس دائر کر رکھا تھا جس کی سماعت چیف کورٹ کے تین ججز پر مشتمل بینچ نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی اور آج ان کو نا اہل قرار دیے جانے کا فیصلہ سنایا۔

اس موقع پر چیف کورٹ کے اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں