پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم؛ اکبر ایس بابر نے اہم بیان جاری کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اہم بیان جاری کر دیا۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ پارٹی کے مستقبل سے متعلق جلد لائحہ عمل دوں گا کیونکہ ورکرز کنفیوز ہیں ان کی رہنمائی کریں گے۔

اکبر ایس بابر نے کہا کہ الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد رفقا سے رابطے کر رہا ہوں، فیصلے کی روشنی میں کل اجلاس بلایا ہے جس میں رہنماؤں سے مشاورت کی جائے گی، کوشش ہے امیدواروں کی رہنمائی کریں۔

- Advertisement -

متعلقہ: انٹراپارٹی الیکشن کالعدم، پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملے گا

انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے انٹرا پارٹی الیکشن کی اہمیت سامنے آئی، جو پارٹی ورکرز کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دے وہ جمہوری نہیں ہوتی، سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بنیاد ہوتی ہیں لیکن جماعتیں ورکرز کو حق نہ دے کر اقتدار میں آ جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کہاں ہو رہے ہیں یہ بھی نہیں پتا تھا، فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے تمام عہدے بھی کالعدم ہوگئے ہیں، اب پتا نہیں عہدیدار کس حیثیت سے عدالت میں جاتے ہیں کیونکہ اب ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رہی۔

اپنی گفتگو میں اکبر ایس بابر نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی اراکین اور دیگر رہنماؤں کو اکٹھا کریں گے، جنہیں پارٹی میں کچھ دن ہوئے انہیں بھی عہدے دیے جا رہے تھے، معاملہ پی ٹی آئی تک نہیں رکے گا دیگر جماعتوں تک بھی جائے گا۔

بانی رکن نے کہا کہ ورکرز صرف ڈنڈے کھانے اور لیڈر کو جیتوانے کیلیے نہیں ہوتے، شیڈول کے بعد کوئی عدالت الیکشن کمیشن فیصلے کو چیلنج نہیں کر سکتی، الیکشن کمیشن کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف کسی پروپیگنڈے کو نہیں دیکھنا چاہیے، فیصلہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، انٹرا پارٹی الیکشن میں ورکرز کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا، امید ہے اعلیٰ عدلیہ بھی دیکھے گی یہی راستہ جمہوریت کو مضبوط کرنے کا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں