ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

نواز شریف داستان حیات نہیں، داستان زوال ہیں، بیرسٹر سیف

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف داستان حیات نہیں بلکہ داستان زوال ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی مینڈیٹ سے پنجاب کی وزیر اعلیٰ بنتے ہی مریم نواز کا رویہ سب نے دیکھا کہ کس طرح پیسوں کے بل بوتے پر درباری مصنف کے ذریعے کتاب لکھوائی گئی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اس شاہکار کتاب کا نام ’’نواز شریف داستان حیات‘‘ ہے، کتاب کا نام سنتے ہی ہر کسی کے منہ سے زور دار قہقہہ نکلتا ہے کیونکہ وہ داستان حیات نہیں بلکہ داستان زوال ہیں جنہیں 8 فروری کے الیکشن میں عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ 8 فروری کے بعد نواز شریف قصہ پارینہ بن چکے ہیں، مریم نواز نے اس کتاب کو پنجاب کے تعلیمی اداروں اور پبلک لائبریریز میں رکھنے کا حکم دیا ہے، اب تو صرف مینار پاکستان پر ہی نواز شریف کی تصویر لگانا باقی رہ گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں