تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

تحریک انصاف کا اپنے اہم رہنما کیخلاف بڑا ایکشن

اسلام آباد: تحریک انصاف نے معروف قانون دان ایڈوکیٹ حامد خان کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے اپنے اہم رکن اور سینئر وکیل سپریم کورٹ ایڈوکیٹ حامد خان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

حامد دخان پرجھوٹےبیانات کےذریعےپارٹی کو بد نام کرنےکا الزام عائد کیا گیا، انہیں پارٹی مخالف بیانات پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حامدخان نےالیکٹرانک وپرنٹ میڈیامیں من گھڑت بیانات دئیے اور جواب نہ دینےکی صورت میں پارٹی سے بےدخل کیاجائےگا۔

نوٹس کے مطابق پارٹی چیئرمین پرالزام تراشی کےذریعےپارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی گئی، حامدخان کےبیانات سےپارٹی ممبران اور ورکرزکوٹھیس پہنچی جب کہ حتمی فیصلےتک حامدخان کومیڈیامیں پارٹی مخالف بیانات سے بھی روک دیا گیا ہے۔

Comments