ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے بھارتی’’را‘‘ایجنٹس کی گرفتاری پر عوام کا ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیز کی بڑی کامیابی اور بھارتی’’را‘‘ایجنٹس کی گرفتاری پر عوامی رد عمل سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی ایجنسیز کی جانب سے بھارتی ایجنٹس کی گرفتاری پر عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ بہت اچھا کام کیا ہے اور ان کی وجہ سےبھارت کوہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے، ہماری پاک فوج رات کو بارڈرز پہ پہرہ دیتی ہے تو تبھی ہم رات کو آرام سے سوسکتے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنی فوج پر بہت فخرہے، پاک فوج ہمیشہ آنےوالےدشمنوں کواسی طرح سےروکتی رہےگی،پاک فوج غیر ملکی کسی بھی ایجنڈے یا پروپیگنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

- Advertisement -

عوامی ردعمل میں کہا گیا کہ پاک فوج نے ہمیشہ پاکستان کےلیےسوچاہےاوروہ دن رات پاکستان کی حفاظت کے لیے تیار ہیں، یہ لوگ بزدل ہیں اور کبھی بھی ہم پرحاوی نہیں ہوسکتےاور پاک فوج ہمیشہ ان کوایسے ہی منہ تو اور جواب دیتی رہے گی۔

پاکستانی عوام نے مزید کہا کہ جو بھی غیرملکی طاقتیں ہوں چاہے وہ بھارت ہو یا ایران یا افغانستان پاک فوج نے ہمیشہ ڈٹ کرمقابلہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں