ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

غریب عوام کے ٹیکسوں کے اربوں روپے سے بیوروکریٹس پر نوازشات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں تعینات 200 بیوروکریٹس کیلئے نئی گاڑیوں کا آرڈر دے دیا گیا، غریب عوام کے ٹیکسوں کے اربوں روپے بیوروکریٹس کی نئی سواریوں پر خرچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کی نگران حکومت کی صوبائی بیوروکریسی پر نوازشات جاری ہے ، پنجاب کی نگران حکومت نے بیوروکریٹس کیلئے 200 نئی گاڑیوں کی خریداری کا حکم دے دیا۔

گاڑیوں کی خریداری کیلئے عوام کی جانب سے دئیے گئے ٹیکسوں میں سے 2 ارب تیس کروڑ روپے استعمال ہوں گے۔

- Advertisement -

محکمہ خزانہ کہ جانب سے ایڈوانس فنڈزجاری کرنے سے متعلق خط لکھ دیا ہے، ذرائع کے مطابق پنجاب کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کرولا 1600سی سی دی جائیں گی۔

پنجاب کے ہر ضلع کے اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنرز جنرل کویارس 1300 ملیں گی اور ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ڈبل کیبن ڈالے دئیے جائیں گے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں