اشتہار

دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے سے قبل کھلاڑیوں کے کتنے ” کرونا” ٹیسٹ ہونگے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کیلئےاعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کرونا ٹیسٹنگ آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کیلئےاعلان کردہ قومی اسکواڈ کی پہلی کروناٹیسٹنگ آج اپنے اپنے شہروں میں ہوگی، پہلےمرحلےمیں ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کھلاڑیوں کےساتھ آفیشلز کی ٹیسٹنگ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی دوسری ٹیسٹنگ دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لئے لگائے جانے والے کیمپ میں ہوگی، کھلاڑیوں کا کیمپ اٹھارہ مارچ کو لاہور میں لگایا جائے گا۔

- Advertisement -

اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی تیسری اور چوتھی ٹیسٹنگ اکیس اور چوبیس مارچ کو ہوگی جبکہ دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لئے قومی اسکواڈ چھبیس مارچ کو روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ بارہ مارچ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ اور زمبابوے سےسیریز کے لئے قومی اسکواڈکا اعلان کیا تھا، اسکواڈ کا اعلان چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کیا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اعلان کیا کہ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ شاداب خان ان کے نائب ہونگے، ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں بہترین کارکردگی، شرجیل خان کو صلہ مل گیا

آصف علی، بابر اعظم کپتان، دانش عزیز، حیدر علی، محمد حفیظ، شرجیل خان، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاداب خان (نائب کپتان)، محمد رضوان ، سرفراز احمد، ارشد اقبال، حارث رؤف، حسن علی، محمد حسنین، عثمان قادر اور شاہین شاہ آفریدی۔

عبداللہ شفیق، بابر اعظم کپتان، دانش عزیز، فخر زمان، حیدر علی، امام الحق، سعود شکیل، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد وسیم جونئیر، شاداب خان، محمد رضوان، سرفراز احمد، حارث رؤف، حسن علی، محمد حسنین، شاہین شاہ آفریدی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں