پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

رباب ہاشم نے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی وجوہات بتادیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رباب ہاشم نے معاشرے میں طلاق کی بڑھتی وجوہات بیان کردیں۔

اداکارہ رباب ہاشم حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے معاشرے میں بڑھتی طلاق کی وجوہات سے متعلق سوال کیا۔

رباب ہاشم نے کہا کہ طلاق کی کئی وجوہات ہیں، وقت کے ساتھ لوگوں میں برداشت کی کمی زیادہ پائی جانے لگی ہے۔

- Advertisement -

رباب ہاشم کے مطابق اگرچہ ہمیں معاشرے میں ہونے والی طلاق کی وجوہات کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیے لیکن ان بڑھتے کیسز کی کئی وجوہات میں سے ایک یہ بھی ہے کہ پہلے ہمیں یہ بتایا جاتا تھا کہ شادی ہو گئی ہے اب برداشت کرو، شادی کے بعد کوئی بھی لڑکی علیحدگی کا قدم نہیں اٹھاسکتی لیکن آج کی نسل کی سوچ تبدیل ہو چکی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ آج کی نسل کے لوگ سمجھتے ہیں اگر دو لوگوں کا رشتہ صحیح سمت نہیں جا رہا تو عزت اور محبت کے ساتھ راستے الگ کر لینا زیادہ بہتر ہے بجائے اس کے کہ آپ ایک ایسے رشتے میں بندھے رہیں جو خوشی نہ دے سکے۔

رباب ہاشم کا مزید کہنا تھا کہ اگر شادی شدہ زندگی میں مسائل ہوں تو دو لوگوں کے ساتھ بچوں کی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ کیسز میں طلاق بری چیز نہیں ہے، کہیں اب بھی ہمارے معاشرے میں لڑکیوں کو بتایا جاتا ہے کہ شادی ہوگئی اب اسے ہر حال میں نبھانا ہے لیکن میرا خیال ہے کہ والدین کو بچوں کا ساتھ دینا چاہیے اور انہیں بتانا چاہیے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں خاص طور پر بیٹیوں کو سمجھائیں کہ آپ کے پاس شادی کے بعد واپسی کا راستہ ہے لہٰذا خود کو اذیت میں نہ ڈالیں۔


رباب ہاشم اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا۔‘ ’تمہارے ہیں۔‘ اور ’تم سے مل کر‘ سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں