ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز، کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کینبرا میں پاکستان اور پی ایم الیون کے درمیان جاری چار روزہ وارم اپ میچ میں نسلی امتیاز معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے معافی مانگ لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پی ایم الیون اور پاکستان کے درمیان کینبرا میں کھیلے جا رہے چار روزہ وارم اپ میچ کے پہلے روز دوران بیٹنگ گرافکس میں پاکستان کے لیے ایک قابل اعتراض لفظ کا استعمال ہو گیا تھا جس پر کرکٹ آسٹریلیا پر خاصی تنقید ہوئی تھی۔

آسٹریلوی کرکٹ صحافی نے سب سے پہلے اس بات کی نشاندہی کی اور ٹی وہ پر ڈسپلے درست کرنے کا کہا۔

- Advertisement -

 

کرکٹ آسٹریلیا نے غلطی کا احساس ہونے کے بعد نسلی امتیاز پر مبنی لفظ بیٹنگ گرافکس میں آنے پر پاکستان سے معذرت کی ہے۔

اس حوالے سے کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میچ گرافکس کے ڈیٹا میں پہلے سے یہ لفظ موجود ہونے پر غلطی ہوئی، احساس ہوتے ہی اس کی درستگی بھی کر دی گئی، بہرحال نشر ہونے پر افسوس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں