اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

راہول ڈریوڈ کا بھارتی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کی کوچنگ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی بیٹر و ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے اپنے معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو حال ہی میں منعقدہ ورلڈ کپ کے اختتام کے ساتھ ختم ہوگیا۔

ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کیخلاف بھارت کی 6 وکٹوں سے شکست ڈریوڈ کا بطور کوچنگ آخری میچ ثابت ہوا۔

- Advertisement -

راہول ڈریوڈ کو نومبر 2021 میں ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا ان کے مختصر دو سالہ دور میں بھارت نے ٹی 20 ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلا جس میں وہ انگلینڈ سے ہار گئے تھے۔

ڈریوڈ کی کوچنگ میں بھارت نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا دونوں میں آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سابق کرکٹر کی تقرری دو سال کے کنٹریکٹ پر ہوئی تھی جو میگا ایونٹ کے اختتام کے ساتھ ہی ختم ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق راہول ڈریوڈ کا معاہدے میں توسیع کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ اپنے فیصلے سے پہلے ہی بی سی سی آئی کو آگاہ کرچکے ہیں۔

راہول ڈریوڈ کی جگہ ان کے قریبی دوست وی وی ایس لکشمن کو لیا جاسکتا ہے۔

وی وی ایس لکشمن نے ہیڈ کوچ کے عہدے میں دلچسپی دکھائی ہے اور وہ ورلڈکپ کے دوران ہی احمد آباد بی سی سی آئی عہدیداروں سے ملاقات کیلئے بھی اس ضمن میں آئے تھے ،امکان ہے کہ وہ لمبے عرصہ کیلئے بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں