ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

راجہ ریاض نے بھائی کو وطن واپسی پر اپنے شایانِ شان استقبال کی ہدایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن میں موجود سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجہ ریاض نے وطن واپسی پر اپنا شایانِ شان استقبال کرنے کیلیے ہدایت جاری کر دی۔

راجہ ریاض نے لندن سے اپنے بھائی کو شایانِ شان استقبال کیلیے ویڈیو بیان بھیج دیا جس میں وہ کہتے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کو شام ساڑھے 4 بجے لندن سے کمال پور موٹروے انٹرچینج پہنچوں گا، آپ بھرپور طور پر کارکن لے کر سرگودھا روڈ پہنچیں۔

- Advertisement -

راجہ ریاض گزشتہ ہفتے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتمان کا اظہار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے تھے۔

انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی تھی اور اس دوران اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، اعظم نذیر تارڑ و دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

ملاقات کیلیے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں راجہ ریاض نے بتایا تھا کہ ملاقات میں سیاسی گفتگو ہوگی، نواز شریف کی واپسی اور الیکشن پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں اہم فیصلے ہوں گے، میں نے 15 فروری انتخابات کی تاریخ دی ہے اس سے ہفتہ پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا وطن واپسی پر زبردست استقبال ہوگا، ان کا اپنا ووٹ بینک ہے، مسلم لیگ (ن) پرانی جماعت ہے اس کے فالوورز گہرائی تک ہیں۔

سابق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ نے انتخابات سے بھاگنا ہوتا تو نواز شریف واپس نہ جا رہے ہوتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں