15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

بابر اعظم نے بالکل درست فیصلہ کیا، رمیز راجا

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی کے سابق سربراہ رمیز راجا نے بابر اعظم کے تینوں فارمیٹ کی کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔

ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف سے ملاقات کے بعد بابر اعظم نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے ازخود دستبرداری کا اعلان کیا جس پر سابق کرکٹرز کی جانب سے اظہار خیال کا سلسلہ جاری ہے۔

سابق کپتان اور چیف پی سی بی رمیز راجا نے ایک مقامی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں جب آپ ورلڈ کپ ہار جاتے ہیں تو کپتانی کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ بابر اعظم نے بالکل درست فیصلہ کیا ہے اور انہیں اندازہ تھا کہ کیا ہونے والا ہے۔

- Advertisement -

رمیز راجا نے کہا کہ کل پاکستان کرکٹ میں اتنی تیزی سے جو تبدیلیاں آئی تو یہ سب پہلے سے تیاری تھی اور بابر کو بھی اس کا اندازہ تھا کہ کیا ہونے والا ہے ورنہ بابر گھر جا کر قیادت چھوڑنے کا اعلان کریں اور پانچ منٹ میں پی سی بی نئے کپتان کا اعلان کردے ایسا کبھی بھی اور کہیں بھی نہیں ہوتا۔

سابق کپتان نے کہا کہ جب آپ ہار رہے ہوں تو پھر آپ حالات کو کنٹرول نہیں کر سکتے، ٹیم بھی اسی طرح کا ریسپانس دیتی ہے جب دباؤ آتا ہے تو پھر ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں چاہے کھلے عام ہوں یا پس پردہ لیکن ڈریسنگ روم میں توڑ پھوڑ لازمی ہوتی ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ بابر اعظم نے بے شک کپتانی چھوڑ دی لیکن وہ پاکستان کے سب سے بہترین بلے باز ہیں اور اس کردار کو ادا کرتے رہنے کے لیے انہیں خود کو تیار رکھنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں