پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

فخر زمان کو اگلا میچ کھلانا ہے تو ۔۔۔۔۔۔ رمیز راجا نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق قومی کپتان رمیز راجا نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں فخر زمان کو چانس دینا ہے تو انہیں پانچویں یا چھٹے نمبر پر لائیں اور انہیں بھی خود کو ثابت کرنا ہوگا۔

ایک مقامی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا نے جارح مزاج اوپنر فخر زمان کے حوالے سے کہا کہ اگر چانس دینا ہے تو انہیں پانچویں یا چھٹے نمبر پر کھلایا جا سکتا ہے وہ اس سے قبل ٹی 20 میں آسٹریلیا میں مڈل آرڈر میں اچھی بیٹنگ کر چکے ہیں لیکن اب انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اس پوزیشن پر پاکستان کے میکس ویل ثابت ہوسکتے ہیں۔

رمیز راجا نے مزید کہا کہ مسئلہ کھلاڑیوں کی سوچ کا ہے وہ 10، 10 سال کھیلے ہوئے ہیں اب انہیں ہر چیز لکھ کر یا رٹائی نہیں جائے گی۔ سچویشن کے مطابق گیم پلان بنانا اور شاٹ سلیکشن یہ کھلاڑیوں کو خود اپنے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنا پڑے گا۔

- Advertisement -

سابق چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ نہ جانے کیوں قومی کھلاڑی ہار سے خوفزدہ دکھائی دے رہے ہیں ان کی باڈی لینگویج سے لگ رہا ہے، فیلڈنگ بہت زیادہ خراب ہو رہی ہے۔ ایک یہی شعبہ ہے جو پوری ٹیم کو کھڑا کر سکتا یا پھر لٹا سکتا ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ چنئی میں گرین شرٹس پہلے میچ کھیل چکے ہیں اب انہیں شائقین اور خود اپنی عزت اور وقار کی بحالی کے لیے کھیلنا ہوگا۔ کھلاڑی ہار کے خوف سے نکلیں کہ چوتھا میچ بھی ہار گئے تو کیا ہوگا۔ وہ وقت نکل چکا یہ ڈسپریشن کی صورتحال ہے جس سے ہم سب کھلاڑی گزر چکے ہیں جب یہ مرحلہ ہوتا ہے تو پرفارمنس کہیں سے کہیں چلی جاتی ہے کیونکہ کھونے کے لیے کچھ نہیں اور پانے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے اور ایسے موقع پر کبھی کبھار خود کو سرپرائز کر دیتے ہیں اور اب یہی وقت ہے کہ ٹیم اپنی کارکردگی سے خود کو سرپرائز دے۔

سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے حوصلے بہت بلند ہوچکے ہیں اور اب وہ سامنے آنے والے کسی بھی حریف کو پچھاڑنے کی طاقت رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں