بدھ, نومبر 13, 2024
اشتہار

قتل کی دھمکی نہیں دی، سیاسی وجود ختم ہونے کی بات کی تھی، رانا ثنااللہ

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کسی کو قتل کی دھمکی نہیں دی، سیاسی وجود ختم ہونےکی بات کی تھی۔

گوجرانوالہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد مقدمہ چوہدری پرویزالہیٰ کے دور میں درج کیاگیا، اس مقدمہ کے مدعی کا پتا ہے نہ کوئی گواہ ہے، پولیس نے تفتیش میں اس مقدمہ کو خارج کردیا، معزز عدالت نے مناسب سمجھا مجھےطلب کیا، میں عدالتی احترام میں پیش ہوا ہوں۔

راناثنا اللہ نے کہا کہ جب بھی عدالت طلب کریگی پیش ہونگے،  عدالت کا احترام کسی بھی معاشرےکیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے، معاشرے میں عدالت کے احترام سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے، گزشتہ دنوں ایک صاحب عدالت میں پیش ہونےکیلئے لاؤ لشکر ساتھ لاتے رہے، جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے مناظر انتہائی افسوسناک، باعث شرم ہیں۔

- Advertisement -

رانا ثنااللہ کی عمران خان کو دھمکیاں ، امریکا کا ردعمل سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود عمران نیازی کیخلاف قانون حرکت میں نہیں آیا، عمران خان نےجو روایت قائم کی اس میں ابھی تک پکڑ نہیں ہوئی، عمران خان کے لئے ضمانتوں کا جمعہ بازار لگاہوا ہے، روزانہ کی بنیاد پر عمران کو بیل مل رہی ہیں، عدالت کا مذاق اڑانے اور مخالفین کیخلاف ہتک آمیز زبان پر احتساب ہونا چاہئے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان نیازی نے ہی معیشت کا برا حال کیا تھا، 2018 میں معیشت دیکھ لیں جب عمران خان نے چھوڑا تو دیکھ لیں، اس شخص نے طالبان، دہشت گردوں کو آنےکی اجازت دی۔

راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین قرار دیتاہے ملک میں الیکشن اکٹھے ہونے چاہئیں، تمام اسمبلیوں کے ایک ہی وقت میں الیکشن ہونے چاہئیں 8 اکتوبر کو تمام اسمبلیوں کے الیکشن ہونگے،  فتنے کے ایجنڈے کو پوراکرنے کیلئے اس طرح سے الیکشن نہیں ہونے چاہئیں۔

اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، رانا ثنااللہ کی پھر دھمکی

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  میں نے کسی کو قتل کی دھمکی نہیں دی ، سیاسی وجود ختم ہونےکی بات کی تھی، میرے بیان کو غلط سمجھا گیا، جو بھی برائی پکڑیں وہ عمران خان سے ملتی ہے، عمران خان روز کہتا ہےمجھے قتل کر دیا جائےگا،  انہوں نے وزیر آبادکی جھوٹی ایف آئی آر ہمارے خلاف کٹوانےکی کوشش کی۔

رانا ثنا کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے ابھی کافی کچھ نکلے گا، صرف فتنہ بچےگا باقی سب علیحدہ ہوجائیگا، ان لوگوں نے باقائدہ 3 دن تک مہم چلائی آئیں عدالتوں پر چڑھائی کریں، عدالتوں میں جانے کا یہ کلچر عمران خان نیازی نے متعارف کرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نوازکبھی بھی جتھہ لیکر عدالتوں میں پیش نہیں ہوئیں، آج مجھے پیش ہونا تھا میں نے کسی کو نہیں کہاکہ یہاں پر آئیں، لیکن انہیں منع کرنے کے باوجود سیکڑوں کارکنان یہاں پر آئے ہیں۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ آئین میں عدم اعتماد کا طریقہ کار درج ہے، ہم نے عدم اعتماد کے ذریعے اسے حکومت سے باہر کیا، عمران خان جیل جائےگا یا نہیں عدالت کا اختیار ہے، حکومت کا کام ہے اگر وہ غلط کام کرے تو اس پر ایکشن کرے، عدالت نےفیصلہ کرنا ہے ضمانت دینی، جیل بھیجنا ہے یا چھوڑنا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناللہ نے کہا کہ ہماری ٹیم کینیا گئی تھی وہ کینیا حکومت اور پولیس کا مؤقف لیکر آئی ہے، انہوں نے بتایاکہ کینیا پولیس نے غلط معلومات کی بنیاد پر فائرنگ کی، میں نے ٹیم سے معلومات لی ہیں، یقین ہے کہ ارشد شریف کا قتل ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں