اشتہار

ماں بننے کے بعد عالیہ اداکاری چھوڑ دیں گی؟ رنبیر کپور کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ماں بننے کے بعد فلموں میں اداکاری پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ میں شادی کے بعد خاندان اور بچوں کی دیکھ بھال کے لیے تیار ہوں، شادی کے بعد مرد فلموں میں کام کرتے رہتے ہیں مگر نقصان اداکاراؤں کا ہوتا ہے۔

رنبیر کپور نے کہا کہ خوش قسمت ہوں کہ عالیہ بھٹ میری اہلیہ ہیں، ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں، عالیہ نے کم عمر میں بڑا مقام حاصل کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)

- Advertisement -

بالی وڈ اداکار نے کہا کہ عالیہ جتنی محنت سے اپنا کام کر رہی ہیں، مستقبل میں بھی محنت کریں گی، ایسا ہرگز نہیں کہ عالیہ ماں بننے والی ہیں تو ان کے لیے کام کی اہمیت کم ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شادی اور بچوں کے بعد جو قربانی میری والدہ نے دی وہ عالیہ بھٹ کو نہیں دینی پڑے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں