ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کراچی، رینجرز کی کارروائی، 7 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کی بیغ کنی اور دہشت گردی کے خلاف چھاپا مار کارروائیاں بھر پور طریقے سے جاری ہیں اور آج کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق شرافی گوٹھ میں کارروائی کے دوران ایم کیوایم (حقیقی) کے عسکری ونگ کے کارندے کو حراست میں لیا گیا ہے ملزم صغیر احمد بھتہ وصولی سمیت دیگرجرائم میں ملوث ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سعیدآباد میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے ملزم آصف عرف شاکا کو گرفتار کرلیا ہے جس کا تعلق لیاری گینگ وار سے بتایا جاتا ہے۔

سندھ رینجرز نے فیروزآباد کے علاقے سے چارافراد پرمشتمل ڈکیت گروہ کو بھی گرفتار کیا ہے جو گھروں میں گھس کر ڈکیتیاں کیا کرتے تھے اسی طرح اسٹریٹ کرائم میں ملوث ایک ملزم کوبھی حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و بارود سمیت مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے جس کی روشنی میں مذید گرفتاریوں کی امید کی جا رہی ہے۔

اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں