جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

بالی ووڈ‌ اداکار رنویر سنگھ دھمال پر جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ پاکستانی لوک گیت دما دم مست قلندر پر جھوم اٹھے انہوں نے خوب رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور کی شادی کے حوالے سے تقریب کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، کچھ دیر قبل ممبئی کے نجی ہوٹل میں اداکارہ کی جانب سے ایک پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔

کپور خاندان کی جانب سے منعقدہ تقریب میں عزیز و اقارب سمیت شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور خوب ہلہ گلہ کیا، اس موقع پر موسیقی کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔

- Advertisement -

فلم فیئر کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب میں شرکت معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے لوک گیت دما دم مست قلندر پر  سندھی انداز میں رقص کیا۔

رنویر کے انوکھے انداز کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جبکہ پاکستانی مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا، واضح رہے کہ پاکستانی گیتوں کو بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی انوکھی اہمیت حاصل ہے۔

ویڈیو دیکھیں

کچھ روز قبل مختصر سے ویڈیو کلپ سے مشہور ہونے والی پریا پرکاش بھی 80 کی دہائی میں گائے جانے والے پاکستانی گانے ’ہوا ہوا‘ پر جھومتی نظر آئیں تھیں۔

خیال رہے کہ سونم کی شادی سری دیوی کی ناگہانی موت کی وجہ سے مؤخر کردی گئی تھی کیونکہ ’خوشی‘ انیل کپور کی بھابھی اور سونم کی چچی تھیں۔ واضح رہے کہ سونم کپور کی شادی کا آغاز دو روز قبل یعنی 6 مئی سے ہوا، انہوں نے اپنی مہندی میں سفید اور سنہری رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا تھا، بعد ازں 8 مئی کو وہ اپنے دیرینہ دوست اور معروف تاجر سے مذہبی رسومات کے بعد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

تصاویر دیکھیں: سونم کپور رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

سونم کپور کی بہن ریحا کپور نے اپنے سوشل میڈیا پر سونم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے انہیں سونم کپور آہوجا لکھا۔ سونم کی شادی بھارتی بزنس مین آنند آہوجا سے ہوئی ہے۔

شادی کی تقریب روایتی سکھ انداز سے منعقد کی گئی، اپنی شادی کےموقع پر سونم نے گلابی رنگ کا خوبصورت لباس اور روایتی شاہی انداز کے زیوارت زیب تن کیے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں