9.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

شاہین کی زیادہ تعریف نہیں کرنی چاہیے وہ وسیم اکرم نہیں، روی شاستری

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے پاکستانی پیسر شاہین شاہ آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نئی بال سے وکٹ نہ ملنے پر ان کی کارکردگی کوئی خاص نہیں ہوتی۔

ورلڈکپ میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے شاستری کا کہنا تھا کہ وہ وسیم اکم کے معیار کے بولر نہیں انھیں زیادہ چڑھانے کی ہرگرز ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی پیسر اچھا بولر ہے جو نئی گیند سے وکٹ حاصل کر سکتا ہے لیکن آپ کو یہ ماننا پڑے گا کہ اگر نسیم شاہ نہیں کھیل رہے اور پاکستان کی اسپن بولنگ کا معیار بھی کوئی خاص نہیں تو شاہین شاہ آفریدی کوئی وسیم اکرم نہیں ہے۔

- Advertisement -

روی شاستری کے مطابق شاہین کو اتنا بھی چڑھانے کی ضروت نہیں ہے۔ ہمیں یہ ماننا ہوگا کہ وہ ایک عظیم کرکٹر نہیں ہے، اگر کوئی کرکٹر صرف اچھا ہے تو ہمیں اپنی تعریف صرف یہ کہنے تک محدود رکھنی چاہیے کہ وہ اچھا کرکٹر ہے۔

روایتی حریفوں کے درمیان مقابلے میں روہت شرما کے 80 رنز ہونے کے بعد کمینٹری کرنے والے روی شاستری شاہین شاہ برس پڑے اور انھیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

بھارت نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد7 وکٹوں سے شکست فاش دی تھی جبکہ پاکستانی بولرز بھی کوئی کارنامہ انجام دینے میں ناکام رہے تھے۔

ایک مرحلے پر 152 پر دو کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم محض 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ سوائے بابر اعظم کے کوئی نصف سینچری تک اسکور نہ کرسکا۔ اس میچ میں شاہین آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں